پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان کی جانب سے آج حکومت بنانے کا امکان

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)طالبان کی جانب سے آج حکومت بنانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کی افغانستان سے واپسی کے بعد آج افغانستا میں نئی حکومت کی تشکیل کی جائے گی اس حوالے سے طالبان نے نماز جمعہ کے بعد اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے نائب اور مذاکراتی ٹیم کے رکن شیر محمد عباس ستانکزئی نے

کہا ہے کہ نئی حکومت کا اعلان تین دنوں تک ہو جائے گا۔بی بی سی پشتو ریڈیو کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس نئی حکومت میں گزشتہ 20 برس میں حکومت میں رہنے والے افراد شامل نہیں ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کی اسلامی امارت ایک ایسی حکومت بنائے جس کو افغانستان کے اندر اور باہر حمایت حاصل ہو۔ یہ ایک انکلسیو حکومت ہوگی اور افغانستان کے تمام اقوام کی نمائندہ ہوگی۔ وہ چہرے جو گزشتہ 20 برس میں کسی نہ کسی شکل میں حکومت میں رہے ہیں وہ ہماری حکومت میں نہیں ہوں گے۔‘عباس ستانکزئی کے مطابق اْن کی نئی حکومت میں تقویٰ دار، پرہیزگار اور تعلیم یافتہ افراد شامل ہوں گے۔ شیر محمد عباس ستانکزئی نے بتایا کہ اْن کی حکومت میں خواتین شامل ہوں گی لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ خواتین اہم منصب یا وزارت کی سطح پر ہوں گیں یا نہیں۔’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نئی حکومت میں خواتین کی کافی تعداد ہوگی، لیکن یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ بڑے منصبوں پر فائز ہوں گیں۔‘عباس ستانکزئی نے دعویٰ کیا کہ اْن کی حکومت میں خواتین کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہیں اور دفاتر میں خواتین کام کریں گی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا انٹرنیشنل کمیونٹی ایسی حکومت کو تسلیم کر لیں گے؟ عباس ستانکزئی نے کہا ’ان شااللہ ہمیں یقین ہیں کہ سب اس حکومت کو تسلیم کریں گے کیونکہ 20 برس بعد افغانستان میں امن قائم ہوا ہے اور ایک ایسی حکومت بن رہی ہے کہ پورے افغانستان میں جنگ نہیں ہیں۔‘عباس ستانکزئی کے مطابق گزشتہ 40 برس میں پہلی مرتبہ گزشتہ پندرہ دنوں میں افغانستان میں کہیں جنگ نہیں ہوئی ہیں۔ انکا کہناتھا اس صورتحال کا نہ صرف افغانوں کو بلکہ بین الاقوامی برادری کو فائدہ لینے چائیے۔’افغان ان شااللہ متحد اور متفق ہیں اور دنیا کو بھی چائیے کہ وہ اس صورتحال سے فائدہ اْٹھائیں اور ہماری حکومت کو تسلیم کر لیں۔‘ شیر محمد عباس ستانکزئی کے مطابق اْن کی حکومت امریکہ سمیت یورپی یونین اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہیں اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو بھی اس صورتحال سے فائدہ اْٹھانا چاہیے۔عباس ستانکزئی کے مطابق قطر میں اْن کے سیاسی دفتر کے اراکین مختلف ممالک کے سے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ شیر محمد عباس ستانکزئی کے مطابق کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکہ کے انخلا کے بعد دوبارہ بحالی کا کام

جاری ہے اور دو دنوں میں دوبارہ فنکشنل ہوجائے گا۔عباس ستانکزئی کے مطابق ایئرپورٹ کی دوبارہ بحالی اور مرمت پر 25 سے 30 ملین ڈالر خرچہ ہوگا جو قطر اور ترکی کی جانب مدد کی جائے گی۔قانونی دستاویزات کے حامل افراد ملک سے باہر جا سکیں گے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا طالبان کی نئی حکومت ان افغانوں کو باہر جانے کی اجازت دیں گے جو افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں؟

عباس ستانکزئی نے کہا کہ ’اْن لوگوں کو ایئرپورٹ اور دوسرے راستوں سے ملک سے باہر جانے دیا جائے گا جن کے پاس قانونی دستاویزات ہوں گے۔‘انھوں نے کہا کہ بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے کسی کو بھی ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ بغیر دستاویزات کی وجہ سے ہی ایئرپورٹ پر بدنظمی پیدا ہوئی اور دعویٰ کیا کہ امریکہ اب دو ہزار سے پچیس سو کے قریب ایسے افغانوں کو واپس افغانستان منتقل کر رہا ہے جو اْن کے بقول قانونی دستاویزات کے بغیر وہاں چلے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…