ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب نے جعلی بینک اکائونٹ سیکنڈل میں مزید 10انکوائریوں کی منظوری دیدی

datetime 3  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو نے جعلی بینک اکائونٹ سیکنڈل میں مزید 10انکوائریوں کی منظوری دی ہے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں جعلی بینک اکائونٹ کیسز پر تازہ ترین پیش رفت کاجائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں جعلی بینک ا کائونٹ سیکنڈل میں 10نئی انکوائریوں کی منظوری دی گئی

جن میں سندھ بینک گول مارکیٹ برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ سے متعلق پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف جعلی بینک کائونٹ کھولنے پر انکوائری کی منظوری دی گئی۔ سندھ بینک خیابان شہباز برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف جعلی بینک کائونٹ کھولنے پر انکوائری کی منظوری دی گئی۔جعلی بینک اکائونٹ کیس میں یو بی ایل ، ایس ایم سی ، ایچ ایس برانچ کراچی میں جعلی اکائونٹ کھولنے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔عسکری کمرشل بینک لمیٹڈ ٹمبر مارکیٹ برانچ کراچی میں جعلی اکائونٹ کھولنے اور چلانے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔بینک الفلاح لمیٹڈ ٹمبر مارکیٹ برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے اور فعال کرنے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔نیشنل بینک آف پاکستان آواری ٹاور برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے اور فعال کرنے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ایم سی بی بینک لمیٹڈ ہوٹل مہران برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے اور چلانے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ جعلی بینک اکائونٹ میں تین اور انکوائریوں کی منظوری دی گئی ، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے ، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ انکوائریاں اور انویسٹی گیشن قانون کے مطابق نمٹائیں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…