لاہور(این این آئی)تحفظ ختم نبو ت محاذ کے صدر مو لانا عبد الرئو ف قادری نے کہا ہے کہ قرآن مجید الماریو ں میں سجانے کیلئے قرآ ن نہیں آیا اسے پڑھنے اورعمل کرنے والے کامیا ب لو گ ہیں ۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ دیگر مذاہب کے لو گ جیسے اپنی اپنی مقد س کتا بوں کااحترام کر تے ہیں ہمیں ان سے بڑھ کر قرآ ن مجید کااحترام کرنا چاہیے۔ ان شا ء اللہ قرآ ن مجید قیامت تک آ نے والے انسانو ں کی مکمل رہنما ئی کر تا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں مسلمانو ں کی ناکامی کا سبب قرآ ن مجید سے دور ی ہے اگر آ ج بھی امت مسلمہ دنیا میں اپنا کھو یا ہو امقام حا صل کر نا چاہتی ہے تو اسے قرآ ن مجید سے رہنما ئی حا صل کرنا پڑے گی۔