بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سوتی دھاگے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)فیصل آباد میں مہنگی بجلی کے بعد سوتی دھاگے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔سوتی دھاگے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاور لومز سیکٹر پھر بحران کا شکار ہونے لگا اور پیداواری لاگت میں اضافے سے فیکٹری مالکان کی مشکلات بڑھ گئیں

پاکستان میں ملکی کپاس کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے اور درآمدی کپاس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کے نتیجے میں سوتی دھاگہ انتہائی مہنگا ہونے سے کپڑا بنانے والے فیکٹری مالکان پیداواری لاگت دوگنی ہونے سے پریشان ہیں۔فیکٹری مالکان کے مطابق یارن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے ، ہماری کاسٹ پروڈکشن بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 11 فیصد کم ہو گئی ہے بلکہ پاور لومز انڈسٹری جو بڑی مشکل سے بحران سے نکلی تھی وہ ایک بار پھر بدترین بحران کا شکار ہو گئی ہے ۔فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگی ترین بجلی بھی پاور لومز سیکٹر کے بحران میں اضافے کا سبب ہے ، بجلی ہر ماہ ایک دو روپے یونٹ مہنگی ہو رہی ہے ، جب حکومت آئی تو 13 روپے کا یونٹ تھا اور اب ایک یونٹ 27 روپے کا ہے ، اس کے بعد دھاگے پر سٹا کھیلا جا رہا ہے جس سے ہماری انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے ۔پاور لومز مالکان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کو بحران سے بچانے کے لیے بجلی اور دھاگے کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…