ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

چیتا ڈی سی۔۔۔ چیتا اے سی سوشل میڈیا پر بیور وکریسی کی کارکردگی اجاگر کرنے پر وزرا پھٹ پڑے

datetime 2  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان بیوروکریسی پر شدید برہم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نعیم اشرف بٹ نے بتایا کہ ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بیوروکریسی پر برس پڑے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سرکاری مراعات حرام اور ان

افسران کیلئے حلال کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کی کارکردگی رپورٹ لکھنے کا اختیار وزرا کو نہیں ملے گا، نظام بہتر نہیں ہوسکتا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بچت پالیسی پیش کی گئی تو اس میں وزرا کے گھروں کی تزین و آرائش کو آسٹیرٹی کمیٹی کی منظوری سے مشروط کیا گیا۔دوسری جانب افسران کی رہائش گاہوں کے لیے یہ شرط عائد نہیں کی گئی۔ جس پر ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جی او آر ون میں ان کے سرکاری گھر کی مرمت پر 3 سال لگ گئے، پھر بھی تھرڈ کلاس کام ہوا۔وزیرجیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ سرکاری مراعات افسر شاہی کے لیے حلال اور ہمارے لیے حرام ہیں۔ فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ان افسران کی کارکردگی رپورٹس لکھنے کا اختیار وزرا کو ہونا چاہئے، الیکشن ہم نے لڑنا ہے اور عوام کو جوابدہ بھی ہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی جائے کہ اپنے اپنے محکموں کے متعلق

مجھے بریف کریں تاکہ ترجمان کو پتہ ہو کہ کیا ہورہا ہے۔فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران وزیراعلی عثمان بزدار، وزرا اور افسران خاموش رہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئے روز پیشیاں بھگتنے والے شریف خاندان کو کم از کم عدالتی آداب تو ازبر ہونے چاہئیں،بیگم صفدر اعوان

خود کو ہر قسم کی پابندی اور قانون کی پاسداری سے آزاد نہ سمجھیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیگم صفدر اعوان نے آگے آنے کے چکر میں چچا کو سر عام این آر او مانگنے پر مجبور کر دیا،آج لیگی ورکر زکنفیوز ہیں کہ بیگم صفدر اعوان کی سنے یا شہباز شریف کا ساتھ دیں۔پارٹی صدر کی بات کو ترجمان کی جانب سے ان کی ذاتی رائے قرار دے کر

رد کر دینا (ن)لیگ میں ہی کو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی صفوں میں اتحاد نہیں رہاوہ کیسے پی ڈی ایم کی قیادت کیسے کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلی کے اشارے سے ٹرانسفر اور معطلیاں کرنے والے آج انتظامی ٹرانسفرز پر کیوں تڑپ رہے ہیں،آج انتظامیہ پہلے سے کئی گنا متحرک ہیں۔ زینب قتل کیس، لاہور موٹروے اور گریٹر اقبال پارک کیسز حل کرنے کی میعاد سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پو ہوں گے اور پنجاب تمام صوبوں سے آگے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…