لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 2 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار فیکٹری کے مالک ندیم کا پولیس کو بیان سامنے آ گیا جس میں اس نے الٹا الزام عائد کیا ہے کہ پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا تو
لڑکیوں نے زیادتی کا الزام لگا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم ندیم نے لاہور پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ میرے کزن عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر پارٹی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔پولیس کو ملزم نے بتایا کہ پارٹی کے لیے عرفان نے دیگر 5 دوستوں کو بھی فیکٹری بلایا تھا۔ملزم ندیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے لیے دونوں لڑکیوں کو شاہدرہ سے لایا گیا تھا، دونوں لڑکیوں کو ڈانس کے لیے 15 ہزار روپے میں بک کیا گیا تھا۔دورانِ تفتیش ملزم ندیم نے بیان میں کہا ہے کہ لڑکیوں کو رات 2 بجے واپس چھوڑنا تھا لیکن صبح 7 بجے گھر پہنچایا۔ملزم ندیم کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا تو لڑکیوں نے زیادتی کر نے کا الزام لگا دیا۔یاد رہے کہ لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پیش آیا تھا۔