پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

قابض بھارتی فوج نے علی گیلانی کا جسد خاکی تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر تدفین کر دی،نمائندہ خصوصی

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر، اسلام آباد(این این آئی)سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو رات کے اندھیرے میں سخت سیکیورٹی میں سپردِ خاک کیئے جانے کے حوالے سے ان کے نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے،سید علی گیلانی کے نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی نے کہاہے کہ بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کا جسدِ خاکی قبضے میں لیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عبداللہ گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ سید علی گیلانی کی تدفین کہاں کی گئی ہے۔سید علی گیلانی کے نمائندہ خصوصی نے الزام عائد کیا کہ سید علی گیلانی کے اہلِ خانہ پر تشدد کیا گیا ہے۔دوسری جانب سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے اہل خانہ کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا کہ سید علی گیلانی کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق مزارِ شہدا میں کرنے دی جائے۔سید علی گیلانی کے اہل خانہ کا یہ بھی کہناتھا کہ پورے کشمیر کو بند کر دیا گیا ہے، مواصلاتی رابطے بند کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب کشمیر کی جدوجہد آزادی کی نشانی، سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منایا گیااس سلسلے میں ملک بھر کی اہم عمارتوں پر نصب قومی پرچم سرنگوں رہا۔سید علی گیلانی کی وفات پر آزاد کشمیر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز بھارتی قید میں

انتقال کر گئے۔انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت حریت رہنمائوں اور پاکستان کے دیگر رہنمائوں نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…