ماسکو (آن لائن )روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی مداخلت نے جانی نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج 20 سال سے افغانستان میں موجود رہی ، امریکی فوج نے اپنی اقدار جنگ زدہ ملک پر لاگو کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو 20 سال افغانستان رہنے کے
باوجود بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ دیگر ممالک اپنی اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں پراعتماد لہجے میں کہا کہ امید ہے کہ طالبان افغانستان میں قیام امن و امان کے حوالے سے اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے۔ ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم ہے کہ افغانستان سے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو داخل ہونے سے روکا جائے۔