اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر جوبائیڈن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان جنگ سے واپس امریکا پہنچنے والے روزانہ اوسطً 18فوجی خودکشی کر رہے ہیں ۔ جو بائيڈن نے قوم سے خطاب میں افغانستان سے انخلاء کو بہترین فیصلہ قرار دیا ہے ۔
امريکی عوام سے جنگ ختم کرنے کا وعدہ کيا تھا جو آج پورا کرديا۔قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نےافغانستان سے جنگ کے خاتمے کےبعد کہاہے کہ امریکا کو اندازہ نہیں تھا کہ اشرف غنی ملک سے فرارہو جا ئے گا۔ افغان جنگ کے خاتمے کا فیصلہ میں نے کیا تھا۔ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ جا ری رکھیں گے۔دنیا تبدیل ہو رہی ہے ،ہم چین کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔افغانستان سے انخلا طالبان کی ڈیڈ لائن سے نہیں اپنے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے آئی ایس آئی ایس کی کمر توڑ دی۔30ہزار افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی۔ہمیں یقین تھا کہ افغان سکیورٹی فورسز طالبان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرا ر ہوجائے گا۔مشکل حالات میں کابل سے فوجیو ں اور شہریوں کے انخلا کا خطرناک چیلنج پورا کیا۔