اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )2007میں وزیراعظم عمران خان پر تشدد کرنے والوں میں پیش پیش رہنے والے کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان پر تشدد کرنے والے جمعیت طلبا اسلام کے سابق ناظم حافظ فرحت عباس کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے ۔ عمران خان کو 2007 میں
پنجاب یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھااس واقعہ میں فرحت عباس پیش پیش تھے ۔ اس وقت وزیراعظم عمران خان کو ایک ڈیپارٹمنٹ میں بند کیا گیا تھا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیا گیا تھا ۔ اس واقعے میں ملوث فرحت عباس جو پیش پیش تھے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے ۔ فرحت عباس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے اور مبارکباد بھی پیش کی گئی ۔