بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

شناخت پریڈ کے بعدٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے بکتر بند گاری منگوانا پڑ گئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)شناخت پریڈ کے بعدٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے بکتر بند گاری منگوانا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے چھ ملزموں کی شناخت کرلی، ملزموں کی شناخت پریڈ کیمپ جیل لاہور میں کی گئی۔گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس سے دست درازی کا معاملہ ،شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہوگئی، عائشہ اکرم نے 6ملزمان کی شناخت کر لی

۔نجی ٹی وی کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بدسلوکی پر 144 افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔کیمپ جیل لاہور کے اندر ملزموں کی شناخت پریڈ چل رہی تھی اور باہر پولیس کی ڈنڈا پریڈ بلکہ ڈنڈاڈولی کی نوبت آگئی تھی ، گرفتار افراد کے گھروالوں نے احتجاج کیا تو پولیس ایکشن میں آگئی۔کچھ کے گھروالے احتجاج پر نکل آئے، ایک خاتون کی حالت غیر ہوگئی ،پولیس نے دوافراد کو حراست میں لے لیا اور صورتحال بگڑنے کے پیش نظر عائشہ کو واپس بھیجنے کےلیے بکتربند گاڑی کا انتظام بھی کرناپڑا۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری عصمت اللہ نے خاتون عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ کس طرح ہائیکورٹ میں شہری کے خلاف براہ راست درخواست قابل سماعت ہے، عدالت کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتی ہے، مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنےکا حکم دینا سیشن عدالت کا کام ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے فالورز کو بلایا، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا مگر وہ وہاں رکی رہی، اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان بدنام ہوا، ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…