پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کے نکاح پر جانے کی اجازت نہیں مانگی ، مریم نواز نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق اہم اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مفاہمت کی کوئی بات نہیں ہوسکتی ،اس وقت حکومت کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے، ہمیں اس حکومت اور اس جیسی مسلّط کی گئی حکومتوں کے خلاف کام کرنا ہے، تمام پارٹیوں کو اس حکومت کے خلاف متحد

ہونے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت کو اپنی کارکردگی کی پرواہ نہیں، پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کی یہ نااہل ترین حکومت آئی ہے، کیا آپ نے اس حکومت میں سنا کہ بجلی ستی ہوئی اشیا خوردونوش کی قیمتیں کم ہوئی؟ اس حکومت کو پرواہ ہے تو بس اس بات کی کہ کیسے اپوزیشن کو تنگ کرنا ہے ان کے خلاف کیسز بنانے ہیں، میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کے نکاح پر جانے کی اجازت نہیں مانگی ،اگر مگر کرنے والوں کو کہوں گی کہ نوازشریف ملک واپس آئیں گے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بل میڈیا کی زبان بندی کا تسلسل ہے جب مسلم لیگ ن کو لگے گا کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہیے تو وہ آ جائیں گے ،ظلم کی حکومت ہے اس کے سامنے کھڑے ہیں کیونکہ ظلم سہنا بھی زیادتی ہے ،میڈیا اور اپوزیشن کو کنڑول کرنا ہی حکومت کا فوکس ہے ،آواز اٹھانے پر صحافیوں کو برطرف کردیا جاتا ہے وہ یوٹیوب پر اپنے چینلز پر خبریں چلانے پر مجبور ہیں ، پیکا ایکٹ صحافیوں کی آواز بندی کی کوشش ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…