منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپاہی سے اے ایس آئی رینک تک پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے سپاہی سے اے ایس آئی رینک تک پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ پولیس میں دیگر صوبوں کے مساوی تنخواہ، الائونس ودیگر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کیاہے، اس ضمن میں چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔5رکنی کمیٹی ایڈیشنل

چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بنائی گئی ہے، جس میں آئی جی سندھ اور سیکریٹری فنانس کمیٹی شامل ہیں۔اسی طرح سیکرٹری سروسزاور سیکرٹری لاء بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی اہلکاروں کی تنخواہوں، الائونسز اور اسکیل کاجائزہ لے گی۔ کمیٹی سندھ پولیس کی تنخواہ کا دیگر صوبوں سے موازنہ کرے گی جس کے بعد سپاہی سے لے کر اے ایس آئی رینک کے اہلکاروں کی تنخواہ بڑھائی جائے گی۔مذکورہ عہدوں تک تمام سہولتیں مساوی کرنے کی سفارش کی جائے گی۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سندھ میں مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ 25 ہزار

روپے کم سے کم مقرر کرنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔ نجی ادارے تنخواہ 17500 روپے سے 19000 کرنے کو تیار تھے۔ تنخواہوں میں 43 فیصد اضافے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ ویج بورڈ کا ادارے نے متفقہ طور پر 17500 تنخواہ کرنے کی سفارش کی۔ ویج بورڈ کی سفارشات حتمی ہیں، حکومت رد و بدل نہیں کرسکتی۔ حکومت کو اگر کوئی اعتراض تھا تو سفارشات واپس بھیج سکتی تھی۔

حکومت سندھ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ 25 ہزار روپے تنخواہ کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔ عدالت نے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس اصلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ علیحدہ علیحدہ درخواستوں کی سماعت سے پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ عدالت نے این جی اوز اور ٹرید یونینز کی فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…