اسلام آباد(این این آئی ، آن لائن)امریکی سفارت خانے کے حکام نے نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے اڈیالہ جیل میں ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزیملزم ظاہر ذاکر جعفر کو امریکی شہری ہونے کے باعث قونصلر رسائی مل گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے این او سی کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے اس
کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد اڈیالہ جیل کی ہائی سیکیورٹی بیرک میں بند ظاہر ذاکر جعفر سے امریکی سفارت خانے کے حکام نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے حکام نے ملزم ظاہر جعفر سے 25 منٹ بات کی ہے۔ ملزم نے امریکی حکام سے اپنے کیس میں قانونی معاونت کی درخواست کی، اس کے علاوہ ظاہر جعفر نے امریکی حکام سے شکایت کی کہ انہیں جیل میں دیگر قیدیوں جیسی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس تھراپی ورکس کے چھ ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے تھراپی ورکس کے مالک اور پانچ ملازمین سے جواب طلب کرلیا حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ضمانت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں وکیل درخواست گزار نے کہا ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ سپریم کورٹ کے طے کردہ اصول کی خلاف
ورزی ہے ستائیس اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیامدعی مقدمہ شوکت مقدم نے چھ ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے چھ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔