کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے صوبہ پنجشیر میں مختلف ا طراف سے پیش قدمی شروع کر دی ہے، جس کی وجہ سے افغانستان کے صوبے پنجشیر میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان اور پنجشیر کے معززین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں ہو سکا ہے۔ طالبان نے وادی پنجشیر سے متصل پہاڑوں اور چوٹیوں پر مورچے بنا لئے ہیں۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ جنگجوؤں کے دستے مختلف اطراف سے پنجشیر میں داخل ہوگئے ہیں۔