جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

علماء کرام کا فحاشی اور عریانی کے ساتھ ساتھ بے حیائی کے خلاف اعلان جہاد

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)جمعتہ المبارک کو یوم حیاء کے طور پر مناتے ہوئے علماء نے فحاشی اور عریانی کے ساتھ ساتھ بے حیائی کے خلاف اعلان جہاد کر دیا۔زرائع کے مطابق ملک میں جنسی ہراسانی اور عریانی و فحاشی کے خلاف بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے علماء کرام کے فیصلہ پر

جمعتہ المبارک کو یوم حیاء کے طور پر منایا گیا اور علمائ� کرام نے اپنے خطبات میں مرد و خواتین کے اسلامی ضابطہ اور تعلیمات شرعی پر تفصیلی روشنی ڈالی اس حوالہ سے منعقدہ محفل حیاء میں شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ خواتین کا حجاب مسلمان ہونے کاسمبل ہے جو باعث شرف اور صد افتخار ہے۔انہوں نے کہ کہ اللہ تعالیٰ کی خوشی اور خوشنودی خواتین کے حجاب میں پوشیدہ ہے۔اس لئے ہم اپنی لڑکیوں کو باور کروائیں کہ اسلامی لباس زیب تن کریں کیونکہ عریاں اور ٹرانسپیرنٹ لباس پہننا یا ٹائٹس پہن کر خود کو نمایاں کرنا ماڈرن ازم نہیں بے حیائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیطان کا پہلا حملہ عورت کے لباس پر ہوتا ہے اس لئے مسلم خواتین کو اپنی تہذیب اور اپنے کلچر پر فخر کرنا چاہیے موجودہ دور میں مغربی طبقہ اپنی تہذیب کے نام پر اسلامی معاشروں سے حیاء کا سرمایہ چھین کر مسلمان لڑکیوں کو ماڈرن ازم کے بہانے بے حیائی کی طرف راغب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسانی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں اگر علماء نے عریانی ، فحاشی اور جنسی ہراسانی کے خلاف اعلان جہاد کیا ہے تو حکومتی زمہ داری ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر باعث عبرت بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…