نوشہروفیروز (این این آئی) موٹروے پولیس بھی حرکت میں آگئی، 15ستمبر سے بغیر ویکسین کوئی ڈرائیور اور مسافر موٹروے ہائی وے پر سفر نہیں کرسکے گا۔ نیشنل ہائی وے پر موٹر وے پولیس بیٹ-29 کنڈیارو کی جانب سے سی این جی سلنڈر،
مسافروں سے زائد کرایہ وصول اور کوروڈ-19 کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی.15 ستمبر کے بعد کوئی بھی ڈرائیور یا مسافر کوروڈ ویکسینیشن کے بغیر نیشنل ہائی وے پر سفر نہیں کرے گا.ڈی آئی جی موٹروے پولیس علی شیر جکھرانی اور سیکٹر کمانڈر قاسم افتخار وڑائچ کی ہدایات پر نیشنل ہائی وے پر سی این جی سلنڈر اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور کوروڈ-19 کی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ایڈمن آفیسر عبد الرشید سھتو نے دوسرے افسران اور آر ٹی اے سیکرٹری سید سجاد شاہ کے ساتھ مل کر موٹر وے پولیس گائیڈنس سینٹر کنڈیارو پر خاص طور پر پبلک سروس گاڑیوں میں لگے ہوئے سی این جی سلنڈرز، زائد کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی اس کیعلاوہ ڈرائیوروں و مسافروں کو کوروڈ-19 کی ایس او پیز کے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں خاص طور پر فیس ماسک اور سوشل ڈسٹنس رکھنے کے علاوہ مسافروں کو راستے میں کھانے پینے کی اشیا کے استعمال میں احتیاط کرنے اور ویکسینیشن لازمی کروانے کے متعلق آگاہی دی گئی۔