جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

میتوں کی بے حرمتی، فیکٹری میں آگ، رضاکار میتیں لے جانے کیلئے لڑ پڑے

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کورنگی مہران ٹائون کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی میں سولہ انسانی جانوں کے نقصان کے علاوہ ایک افسوس ناک واقعہ یہ بھی پیش آیا کہ ایدھی اور چھیپا کے رضاکار میتیں لے جانے کے لیے آپس میں لڑتے رہے۔ذرائع کے مطابق جب فیکٹری کے ہولناک واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری تھا تو اس دوران ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے فیکٹری سے ایک لاش نکال کر جیسے ہی نیچے اتاری، ایدھی اور چھیپا کے رضا کار اسے لے جانے کے لیے آپس میں بری طرح الجھ پڑے۔اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضاکار کس طرح جھلس کر جاں بحق ہونے والے ایک مزدور کی میت کے لیے کھینچا تانی کر رہے ہیں، اس کھینچا تانی کی وجہ سے لاش بھی نیچے گر گئی، لیکن میتوں کی بے حرمتی کے باوجود ایدھی اور چھیپا کے رضاکار بے حسی کا مظاہرہ کرتے رہے۔خیال رہے کہ مہران ٹائون میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ایدھی رضاکار بھی زخمی ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…