پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بھارت افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریزکرے،طالبان کی تنبیہ

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( آن لائن ) طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جلد طالبان کی

حکومت چلانے کی قابلیت کا علم ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق طالبان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان حکومت نہیں چلاسکتے ۔ کابل میں پاکستان کے سرکاری ریڈیو کو انٹرویو میں طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں ۔ایک سوال پر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے‘انہوں نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں. شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…