بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

26  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوامی سماعت 2 ستمبر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوامی سماعت 2 ستمبر کو ہوگی،

یہ سماعت ماہانہ بنیاد پر نیپرا کے قوانین کے عین مطابق ہوتی ہے تاہم اس مد میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ کا کوئی اثر کے الیکٹرک کے منافع پر نہیں پڑتا۔اس سماعت میں جولائی کے مہینے میں ہونے والی فیول ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر اوسطاً اثر 50 پیسہ فی یونٹ آئے گا، جبکہ اپریل سے جون تک کے مہینوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا یونیفارم کنزیومر ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین کی بلنگ پر کوئی اثر نہیں آئے گا۔عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی پیشی کا اثر دنیا بھر میں عوام کو براہ راست منتقل کیا جاتا ہے۔یاد رہے رواں ماہ میں ہی نیپرا نے جون فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پرہوگا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ اطلاق ڈسکوز صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال، لائف لائن، زرعی صارفین پرہوگا تاہم انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کو 20ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا لیکن فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…