ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

میرا بیٹا جنید صفدر نعتیں بھی پڑھتا ہے کیپٹن (ر)صفدر کا بیٹے کے گانے پر ردعمل

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا جنید صفدر نعتیں بھی پڑھتاہے مگر انہیں صرف ایک ہی گاناآتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بیٹے کی گلوکاری پر ردِعمل دیتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا میرا بیٹا

جنید صفدر نعتیں بھی پڑھتا ہے۔میں نے جنید صفدر سے میاں محمد بخش کا کلام سنا ہے۔جنید کے دادا اس سے میاں محمد بخش کا سلام سنتے تھے۔نہیں جانتا خود پر کتنے مقدمات ہیں لیکن نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے لندن نہیں جا سکتا،بیٹے کا گانا سنا بہت اچھا تھا،بچے کو ہر فن مولا ہونا چاہئیے۔وہ پولو بھی کھلتا ہے، گاتا بھی اچھا ہے۔لندن کی یونیورسٹی میں ٹاپر رہا ہے۔جب وہ پولو کا کپتان بن کر پاکستان کا جھنڈا بلند کرتا ہے تو دل خوش ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے ‘ووٹ کو عزت دو’۔اور اس تحریک کی وجہ سے ہی بیٹے کے نکاح میں شامل نہیں ہو سکا،یہ بھی ایک قربانی ہے۔باپ تو پھر بھی پتھر دل ہوتا ہے لیکن اصل میں ماں کا دل ہوتا ہے۔انشا اللہ بیٹے کی شادی یہاں ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی کاگردگی سے متعلق مریم اورنگزیب بتائیں گی۔مریم اورنگزیب کے ایک ہاتھ میں مفاہمت دوسرے میں مزاحمت والی فائل ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…