ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عثمان بزدار نے وہ کام کیے جوکسی نے نہیں کیے ، وزیراعظم نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے منصوبوں کی تشہیر نہ کرنے پر شکوہ بھی کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب ایجوکیشن کنونشن2021 میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو آپ کی

طرف سے مختلف شعبوں میں کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جاتی ہے ۔وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے تعلیم پر تفصیلی بریفنگ دی ہے ۔لیکن میںسوچتا ہوں کہ آپ اتنا کام کر رہے ہیں اور آپ نے وہ کام کئے ہیں جوپنجاب کے سوا پاکستان میں کوئی اور صوبہ نہیں کر رہالیکن کسی کو اس کا پتہ ہی نہیں چلتا ۔ لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب تباہ ہوگیا ،پنجاب میں بربادی آ گئی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اپنا نام سامنے لانا نہیں چاہتے اورچپ کر کے کام کرتے رہتے ہیں اس وجہ سے لوگ تنقید کرتے ہیں۔ گزشتہ حکومت چھوٹا سا کام کرتی تھی لیکن اس کی بے پناہ تشہیر کرتی تھی آپ نے کتنے بڑے کام کئے ہیں لیکن تشہیر نہیں کی ۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے رکھ جھوک سمارٹ فاریسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، ان کی ٹیم اور ایڈمنسٹریشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت ڈلیورکر رہی ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار آپ کو اور آپ کی ٹیم کو راوی ریور اربن پراجیکٹ کے حوالے سے رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے جس کے لئے آپ کو تیار رہنا چاہیے اوران رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لئے پرعزم ہونا چاہیے۔انہوں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت ڈلیورکر رہی ہے، جو بھی ہو ہم سب

نے اہداف کے حصول کے لئے کشتیاں جلا کر جدوجہد کرنی ہے اور ہم اپنے عزم کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے راوی کنارے سمارٹ فاریسٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔سمارٹ فاریسٹ بلا شبہ حکومت پنجاب کا قابل تحسین کارنامہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…