ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈالر کی اونچی اڑان قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبا رکے دوران آج ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور اب تک ڈالر 90 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 166.10 روپے پر پہنچ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو ا تو انڈیکس 47 ہزار 828 کی سطح پر تھا

تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 47 ہزار 916 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ اب تک 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ 47 ہزار 788 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما غیا ث عبد اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پی ایل ایل اور پی ایس او اسپاٹ ریٹ سے تقریباً 20 فیصد زیادہ مہنگی ایل این جی خریدنے جا رہے ہیں،اگر حکومت نے اس کی منظوری دیدی تو خدشہ ہے کہ ایل این جی پٹرول سے تقریباً 25 فیصد تک مہنگی ہو جائے گی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تاریخ کی مہنگی ترین خریداری کی وجہ صرف اور صرف پی ایل ایل اور پی ایس او کی غلط مینجمنٹ اور بد انتظامی ہے،سی این جی سیکٹر پٹرول سے زیادہ مہنگی گیس نہیں بیچ سکتا،سی این جی سیکٹر کے علاوہ باقی تمام سیکٹرز سبسڈائزڈ ریٹ پر گیس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی این جی غریب عوام کا فیول ہے،مطالبہ ہے کہ سی این جی سیکٹر کو مکمل بند ہونے سے بچایا جائے۔انہوںنے کہا کہ اداروں کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے 450 ارب کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ ہے،حکومت اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…