ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری روز دلچسپ مرحلے میں داخل، شاہین آفریدی نے اپنے عزائم ظاہر کردئیے

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا (این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہےـ دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے 9 وکٹیں اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 280 رنز درکار ہیں اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز

پر پر ڈھیر ہو گئی ـ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے51 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے علاوہ محمد عباس نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاـ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کروما بومر 37، جرمین بلیک ووڈ 33 اور جیسن ہولڈر 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ دوسرا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اس طرح پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز کی برتری حاصل کر لیـدوسری اننگز میں پاکستان نے میچ جیتنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دونوں اوپنرز سلمان بٹ اور عابد علی نے تیزی کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 9 اوورز میں 70 رنز بنا کر پاکستان کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا عابد علی 29 اور عمران بٹ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کپتان بابر اعظم نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا اور جب پاکستان کا سکور 176 پر

پہنچا تو کپتان بابر اعظم 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اس کے ساتھ ہی پاکستان نے 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے دوسری اننگز میں دو 329 رنز کا ٹارگٹ دیا’ پاکستان کے دوسرے کھلاڑیوں میں اظہرعلی 22′ حسن علی 17′ فہیم اشرف 9 جبکہ محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہےـ

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاـ ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیںـ کریگ بریتھویٹ 17 اور نائٹ واچ مین الزاری جوزف 8 رنز پر کھیل رہے ہیں ـویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن میچ جیتنے کے لیے 280 رنز

جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے 9 وکٹیں درکار ہیں،دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے ہمیں اچھی اور نپی تلی بولنگ کرنی ہوگی، کوشش ہوگی میزبان کو مکمل آئوٹ کرکے سیریز برابر کریں۔کنگسٹن میں کھیلے جارہے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے

دوسرے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔چوتھے دن کے کھیل کے بعد بات کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آئوٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالا ہے، کل میچ کا آخری مگر اہم دن ہے، ہم سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح بولنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ بولنگ کی،دوسرے اینڈ سے عمدہ بولنگ نے حریف ٹیم پر دبائو ڈالے رکھا۔شاہین شاہ نے بتایاکہ کسی بھی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی بہترین بولنگ اپنے اہلخانہ کے نام کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…