منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان نے افغانستان کے سرکاری ملازمین کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل،نئی دہلی (این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے دو ہی دن بعد طالبان نے سارے ملک میں عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اعلان کا ایک بڑا مقصد سرکاری ملازمین کی دفاتر میں واپسی قرار دیا گیا ہے۔ طالبان نے ایک بیان

میں کہا کہ عام معافی اس لیے دی گئی ہے تاکہ سب لوگ اپنی معمول کی زندگی پھر سے شروع کر سکیں۔ دوسری جانب کابل کے ہوائی اڈے سے غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز اس کی معطلی کی وجہ رن وے پر ہزاروں افراد کا پہنچنا بنی تھی۔ ایئر پورٹ کی سکیورٹی نے رن وے کو خالی کرا لیا ہے۔دوسری جانب افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ خالی کرنے اور سفیرسمیت عملے کو واپس بلانے کا اعلان کردیا،بھارتی طیارہ 120 افراد کو لے کر کابل سے نئی دہلی روانہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے بتایاکہ افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کا سی 17 طیارہ کابل ایئر پورٹ سے 120 بھارتی شہریوں کو لے کر دہلی روانہ ہوگیا۔ طیارہ امریکی افواج کی طرف سے فراہم کردہ سیکورٹی کے حصار میں بھارتی شہریوں کو لیکر کابل ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیا۔بھارتی شہری افغانستان کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے اور انہیں کابل ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا۔بھارتی وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے الیکٹرانک ویزا متعارف کرا رہا ہے جس سے وزا درخواستوں کو تیزی سے نماٹایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…