بیجنگ (این این آئی)چین نے کہاہے کہ وہ افغانستان میں طالبان سے دوستانہ تعلقات کیلئے تیار ہے۔ افغانستان کے ساتھ دوستانہ، باہمی تعاون کا فروغ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اپنی قسمت کیآزادانہ تعین کیلئے افغان عوام کے حق کا احترام کرتا ہے۔چین کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ دوستانہ، باہمی تعاون کا فروغ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا، اتوار کی صبح طالبان بغیر مزاحمت ہی کابل اور جلال آباد میں داخل ہوگئے جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی بھی ملک سے فرار ہوگئے۔