پاکستان نے بھارت ،بنگلادیش سمیت 11 ممالک سے سفری پابندی ہٹا دی

14  اگست‬‮  2021

لاہور، اسلام آباد( این این آئی )پاکستان نے بھارت سے سفری پابندی ہٹادی، بھارت کے علاوہ بنگلادیش، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، نیپال سمیت11 ممالک بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، جس میں پاکستان نے بھارت سمیت 11ممالک

کوسفری پابندی کی کیٹگری سے نکال دیا ہے۔بھارت کے علاوہ بنگلادیش، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، نیپال سمیت11 ممالک کیٹیگری سی میں شامل تھے۔اتھارٹی کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی اور ان ممالک سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ نئی ٹریول ایڈوائزری 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔یاد رہے رواں سال اپریل میں سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 23 ممالک کی نئی فہرست جاری کی تھی ، نئی فہرست کے مطابق بھارت کو بھی سی کیٹیگری ممالک میں شامل کیا گیا تھا۔دوسری جانب کٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان ،سعودی عرب، سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔دوسری جانب سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 786 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،

اس کے مزید 4 ہزار 343 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 339 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا

وائرس کے 86 ہزار 606 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 729 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 83 ہزار 754 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 136 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 67 لاکھ 94 ہزار 167 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے

ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 3 ہزار 493 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 4 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار 713 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 9 ہزار 578 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 6 ہزار

384 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 599 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 329 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 466 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 640 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

میں 93 ہزار 339 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 830 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 507 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 332 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 982 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 662 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 228 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 162 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…