اسلام آ باد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کو ‘‘گرین پاکستان ڈے’’ قرار دے دیا اور قوم سے پودے لگانے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 14اگست کو گرین پاکستان ڈے قرار دیتے ہوئے 14اگست پرقوم سے پودے لگانے کی درخواست کردی ہے، 14اگست کوپودا لگا کر قومی ذمہ داری پوری کریں اور پودا لگاتے ہوئے اپنی تصاویراپنے علاقوں کے واٹس نمبر پر شیئر کریں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی پر پودے لگانے کے ایک کے بعدایک ریکارڈ بنارہاہے، سب سے بڑامیاواکی جنگل بنایا اورایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔