منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت ترسیلاتِ زر بھیجنے والے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مزید سہولیات دینے کیلئے پْر عزم،وزیراعظم عمران خان نے اہم حکم جاری کر دیا

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، ترسیلاتِ زر کے بڑھتے ہوئے اعشاریے انکے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں، منصوبے کی کڑی نگرانی کیلئے لائحہ عمل بنا کر شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل بھی منصوبے کا حصہ بنایا جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحاتی شعبوں کے

تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلاتِ زر بھیجنے میں آسانی اور مزید سہولیات دینے پر جائزہ اجلاس ہا جس میں وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر، چیئرمین نادرا محمد طارق ملک اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارتِ خزانہ اور سٹیٹ بنک مل کر ترسیلاتِ زر بھیجنے والے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک جامع پیکیج تیار کر رہے ہیں جس میں نہ صرف بھیجی گئی رقوم کے تناسب سے مالی مراعات و انعامات شامل ہیں بلکہ بینیفشری اکاؤنٹ کھولنے اور رقوم کی فوری منتقلی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے. مذکورہ نظام کیلئے ایک ڈیجیٹل ایپلیکیشن بھی تیاری کے مراحل میں ہے. مراعات کی فراہمی کیلئے 9 بڑے قومی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے جو سفری سہولیات سے لے کر شناختی دستاویزات کی تیاری، اشیائِ ضروریہ کی خریداری، ٹیکس کی ادائیگی، انشورنس اور بچوں کے تعلیمی اخراجات میں رعایت و مراعات فراہم کریں گے. آئندہ ماہ کے اوائل تک کام مکمل کر کے پروگرام کا باقاعدہ اجراء کر دیا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ترسیلاتِ زر کے بڑھتے ہوئے اعشاریے انکے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں. وزیرِ اعظم نے ان اقدامات سے متعلق وضع کردہ معینہ مدت میں کام کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی کڑی نگرانی کیلئے لائحہ عمل بنا کر شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل بھی منصوبے کا حصہ بنایا جائے۔.

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…