لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آ گیا ہے۔ مریم نواز کا 28جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ صحت میں بہتری کے بعد مریم نواز کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے تاہم اس کی رپورٹ دوبارہ مثبت آ گئی ہے۔ پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کے مطابق مریم نواز کی طبیعت بہتر ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں