منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہم نیوٹرل رہیں گے ، امریکہ نے افغان جنگ میں اربوں ڈالر لگائے تو اس میں پاکستان کا کیا قصور؟ وزیراعظم عمران خان

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے میں مداخلت نہیں کررہے صرف امن کی حمایت کریں گے، افغانستان سے متعلق جو فیصلہ افغان عوام کا ہوگا پاکستان اسی کے ساتھ ہے، امریکا نے افغان جنگ میں اربوں ڈالر لگائے تو اس میں پاکستان کا کیا قصور؟

۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک افٍغان بارڈر پر باڑ لگانے، بارڈر کی صورتحال، افغان امن عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہم نیوٹرل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان فوجیوں کو امریکیوں نے تربیت دی، امریکا نے افغان جنگ میں اربوں ڈالر لگائے تو اس میں پاکستان کا کیا قصور؟ ہمیں اس جنگ میں کیوں درمیان میں لایا جاتا ہے؟ ہمیں سرحد پر باڑ لگانی تھی وہ ہم نے لگادی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر جا رہی ہے، افغانستان کے حالات خراب ہونے کا اثر پاکستان پر پڑتا ہے، 2009ء میں امریکا کو خط لکھا تھا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی طاقت نہیں، 2009ء میں کہی ہماری باتیں آج پوری ہوتی نظر آرہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…