جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا نے تباہی پھیلا دی ملک میں تقریباً 3 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 102افراد چل بسے ، 4936نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 934 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 102 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،

اس کے مزید 3 ہزار 376 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 187 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 85 ہزار 633 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 584 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 75 ہزار 474 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 397 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 527 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 89 ہزار 448 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 3 کروڑ 97 لاکھ 12 ہزار 7 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 6 ہزار 109 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 6 ہزار 316 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 68 ہزار 195 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 292 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا

وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 26 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 604 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 92 ہزار 233 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 824 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 341 مریض اب تک

رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 332 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 347 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 658 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 43 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 161 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…