پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا،حکومت ہاتھ ملتی رہ گئی

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کے ایکس مل ریٹ مقرر کرنے کے خلاف درخواستوں پر حکومت کو شوگر ملز کے خلاف آئندہ سماعت تک کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں فرق کے برابر مچلکے جمع کرانے کی

ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ نے چینی کے ایکس مل ریٹ مقرر کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے چینی کا ریٹ مختص کرنے سے قبل شوگر ملز مالکان کا موقف سننے کا حکم دیا تھا، حکومتی ریٹ پر چینی فروخت کرنا ممکن نہیں، حکومت مقررکردہ ریٹس پر چینی فروخت نہ کرنے پر متعلقہ ملوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔استدعا ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک چینی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور متعلقہ حکام کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کر کے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…