وزیر ریلوے کے علم میں لائے بغیر دو نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ افسران کومہنگا پڑگیا

4  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)وزیر ریلوے کے علم میں لائے بغیر دو نئی ٹرینیں چلانے کے فیصلہ افسران کومہنگا پڑگیا،وزیر ریلوے افسران پر شدید برہم ،نئی ٹرینیںنہ چلانے کاحکم دے دیا،کوچز کی کمی دورنہیں ہوتی نئی ٹرین نہیں چلائی جائے گی،وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی کے علم میں لائے بغیر لاہور سے شورکوٹ کے لیے

دوٹرینیں چلانے کے فیصلے کو وزیر ریلوے نے علم ہونے پر ختم کردیا،ریلوے افسران نے پی اے سی کے رکن کی شفارش پر دوٹرینیں 14اگست سے چلانے کافیصلہ کیاتھا اور اس کے لیے اقدامات کئے جارہے تھے ریلوے کو موجودہ مسافرٹرینیں چلانے کے لیے50سے زائد کوچز کی کمی کاسامناہے ،کوچزکی کمی کے باجود ریلوے افسران نے دو ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاتھا ۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی کے علم میں لائے بغیر ریلوے افسران پبلک اکاونٹس کمیٹی کے رکن ریاض فتیانہ کی سفارش پر دوٹرینیں لاہور سے شورکوٹ جڑانوالہ سیکشن پر چلانے کا فیصلہ کرچکے تھے جس کے لیے 14اگست کی تاریخ رکھی گئی تھی جب بدھ کو اس بات کاعلم وزیر ریلوے کوہو تو وہ شدید برہم ہوئے کہ ایک طرف کہاجارہاہے کہ موجودہ ٹرینیں چلانے کے لیے کوچز کی شدید کمی ہے اور دوسری طرف دو نئی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں وزیر ریلوے کوبتایاگیاکہ سیکرٹری ریلوے کے کہنے پر سی ای او نے ان ٹرینوں کوچلانے کاحکم دیا ہے جس پر وزیر نے شدید برہمی کااظہارکیااور فورا حکم دیا کہ جب تک مسافر کوچزکی کمی پوری نہیں ہوتی کوئی نئی ٹرین نہیں چلائی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…