ملتان(اے پی پی)پاکستان نے آٹو موبائل کی صنعت میں قدم رکھ دیا ہے اورپاکستان میں تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک کار اوربیٹری 2023 میں مارکیٹ میں آجائے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم
پاکستانیوں کے سرمائے سے شروع کیاگیاہے ۔امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا میں مقیم آٹوموبائل صنعت کاتجربہ رکھنے والےپاکستانی شہری اس منصوبے کوکامیاب بنانے کے لئے رضاکارانہ طورپرکام کررہے ہیں ۔مقامی طورپران مصنوعات کی تیاری سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرسے زیادہ کامعاشی فائدہ ہوگا۔اس منصوبے پر بنیادی کام امریکا میں کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم ڈی آئی سی ای فاؤنڈیشن کررہی ہے‘ یہ غیرمنافع بخش ادارہ مشی گن میں رجسٹرڈہے ۔ فاؤ نڈ یشن کے چیئرمین ڈاکٹرخورشید قریشی نے خلیجی اخبارکوبتایاکہ پاکستان عالمی معیار کی الیکٹرک کار جلد مارکیٹ میں لانے والا ہے ، امکان ہے کہ یہ کار 2023کی تیسری سہ ماہی میں فروخت کے لئے پیش کی جائے گی ۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ تین سے چارماہ کے دوران ہم اس کاماڈل سامنے لے آئیں گے۔