پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

3 پولیس اہلکاروں کی 17 سالہ لڑکی سے زیادتی، پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈومحمدخان (این این آئی) ضلع ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل ملاکاتیار کے قریب دریائے سندھ کے کنارے پر رہائش پزیر 17 سالہ نوجوان لڑکی سارہ ملاح سے مبینہ طور پر ٹنڈومحمدخان کے تین پولیس اہلکاروں نے اغوا کر کے زبردستی کھیت میں لے جاکر زیادتی کااجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے

واقعہ پر زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی سارہ کے والد علی محمد ملاح نے ملاکاتیار پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کرانے کے لئے گئے لیکن پولیس نے کیس داخل کرنے سے انکار کر دیا ملاکاتیار پولیس معاملے کو رفع دفع کرنے کے لئے علاقے کے بااثر افراد کی مدد حاصل کر رہی ہے تاکہ معاملے کو یہیں پر ختم کردیا جائے دوسری جانب اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی مجاہد علی بلوچ سے دو دن میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔دوسری جانب سرگودھا شہر کی بارونق اور مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وکیل کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے جس کی اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی اور واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔بتایا گیا کہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ملزمان کلائنٹ بن کر یونیورسٹی روڈ ہسپتال کے بالماابل چیمہ کالونی ڈسٹرکٹ بار کے رکن وکیل محمدعلی ہمدانی کی گھر آئے اور باتوں ہی باتوں میں وکیل پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گے۔

اس فائرنگ میں شدید زخمی وکیل محمدعلی ہمدانی کو نجی ہسپتال منتقل لیجایا جا رہا تھا۔کہ وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گے۔جس پر ان کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران اور دیگر وکلاء ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گے اور واقعہ کو کھلی دہشت

گردی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور حالات واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

زرائع کے مطابق ڈی پی او ذوالفقار احمد نے شہر میں تھانہ کینٹ کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے مقامی وکیل محمد علی ہمدانی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل سے رپورٹ طلب کر لی اور حکم دیا کہ وقو عہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

ڈی پی او کے حکم پرڈی ایس پی سٹی ایس ایچ او تھانہ کینٹ پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین یونٹ کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچ گئے اور تمام شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ڈی پی او ذوالفقار احمد نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…