بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ملک بھر میں 51ہزار سے زائد کورونا مریض زیر علاج ، متعدد کی حالت تشویشناک

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں کوویڈ قرنطینہ مراکز میں 51ہزار سے زائد کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس حوالے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) ذرائع نے بتایاکہ ملک بھر میں51262کورونا مریض قرنطینہ میں ہیں اور2860زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ

میں کورونا کے33687مریض قرنطینہ مرکز میں ہیں، پنجاب میں کورونا کے9738،کے پی2058مریض قرنطینہ ہیں، اسلام آباد میں کورونا کے2055 اور بلوچستان میں1408مریض قرنطینہ ہیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیرمیں کورونا کے1718مریض، گلگت بلتستان598قرنطینہ ہیں، سندھ میں کورونا کے1203مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، پنجاب میں کورونا کے963،کے پی376مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں173،بلوچستان میں29کورونا کیمریض زیرعلاج ہیں، آزادکشمیر45، گلگت بلتستان میں71مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا کے زیرعلاج309مریضوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے834مریض لو فلو آکسیجن پر اور1450کورونا مریض ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں267کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وینٹی لیٹر پر140،سندھ میں76مریض زیرعلاج ہیں، اسلام آباد میں وینٹی لیٹر پر31، کے پی19،آزاد کشمیر میں1مریض ہیں جبکہ بلوچستان،گلگت بلتستان میں کوئی کورونا مریض وینٹیلیٹر پرنہیں ہے۔ ملک بھر میں کوویڈ قرنطینہ مراکز میں 51ہزار سے زائد کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…