ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برے کام کا برا انجام، لڑکی سے زیادتی کی کوشش میں اوباش نوجوان مرگیا

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )جب کسی کی جان پر بن جائے تو وہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے کچھ ایسا بھی کردیتا ہے کہ انسان کی سوچ بھی وہاں تک نہیں جا سکتی، اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر زیادتی سے بچنے کے لئے ایک آدمی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق زیادتی جیسے

واقعات کا ہونا معمول بن چکا ہے جس کے باعث بچوں، خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے، زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں، بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں لڑکی کی عزت پامال کرنے والا موت کی منہ چلا گیاواقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈومیں چنئی کے مضافات میں واقع قصبے منجور میں واقع ایک مچھلی فارم پر پیش آیا،23سالہ لڑکی نے زیادتی سے بچنے کے لئے مقتول کو دھکا دیا جس سے اس کا سر ایک پتھر سے جا ٹکرایا اورگہری چوٹ آنے سے اس کی موت واقع ہو گئی، پولیس نے اپنے دفاع میں آدمی کی جان لینے کے الزام کے تحت لڑکی کیخلاف مقدمہ درج کیا اور اس پر دفعہ 100لگائی گئی ہے،مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ مقتول لڑکی پر حملہ آور ہوا وہ اسے زیادتی کا نشانہ بنانا چاہتا تھا، لڑکی نے خود کو مقتول سے چھڑانے کے لئے اسے دھکا دیا جس سے وہ مر گیا،مقتول کی شناخت تاحال منظرعام پر نہیں لائی گئی۔ جب کسی کی جان پر بن جائے تو وہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے کچھ ایسا بھی کردیتا ہے کہ انسان کی سوچ بھی وہاں تک نہیں جا سکتی، اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر زیادتی سے بچنے کے لئے ایک آدمی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…