ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) چھٹی صدی قبل مسیح کے وسط میں سلطنت بابل سے تعلق رکھنے والے تاریخی چٹانوں کے نقوش سعودی عرب میں دریافت ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی دریافت سعودی شہر حائل میں ہوئی۔ وزیرثقافت شہزادہ بندر بن فرحال ان تاریخی چٹانوں کو بابل کے فرمانروا نابونید سے منسوب کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بابل کے حکمراں نابونید کے دور کے ہیں، قدیم دور کا ہماری سرزمین سے رابطہ رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں