جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

داسو بس واقعہ، تحقیقات کیلئے چین کی اعلیٰ سطحی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)داسو پر چینی باشندوں کی بس کو حادثے کے معاملے پر چین کی اعلیٰ سطحٰ تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق چینی تحقیقاتی ٹیم ہفتہ کو داسو کا دورہ کرے گی، چینی ٹیم حادثہ کے حقائق جاننے کے لیے جائے وقوعہ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چینی ٹیم کو پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے رابطہ کر کے داسو واقعے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب لی کی کیانگ کو ٹیلی فون کیا اور داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم نے اپنے چینی ہم منصب کو یقین دلایا کہ اس واقعے کی مکمل اور جامع تحقیقات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں، ورکرز، منصوبوں اور اداروں کی سیکورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی نے ہر دور کے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی دشمن قوتوں کو پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…