منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

زندہ لوگوں بارے جو مرضی کہیں شہیدوں کو درمیان میں مت لائیں حکومتی رکن قومی اسمبلی نے علی امین گنڈا پور کے بیان کی مذمت کردی

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی رکن راجہ ریاض بھی قومی اسمبلی میں شہید ذوالفقار بھٹو کے خلاف وفاقی وزیر کے بیان پر بول پڑے ، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بیان کی مذمت کی ۔ قومی اسمبلی میں راجا ریاض نے وفاقی وزیر ذوالفقار بھٹو کو غدار کہنے کی مذمت کی اور کہاکہ وفاقی وزیر سے کہتا ہوں جو لوگ زندہ ہیں انکے بارے میں جو مرضی کہیں

شہیدوں کو درمیان میں مت لائیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین نے ہرزہ سرائی کی ہے ہم ان کو وارننگ دیتے ہیں زبان کو لگام دیں ورنہ ہم انکے ابائواجداد کا کٹھاچٹھہ کھول دیں گے ،گالی دو گے گالی دیں گے، پوری قوم علی امین گنڈا پور کی اصلیت جانتی ہے،علی امین پر صوبائی وزیر کے قتل کا مقدمہ ابھی تک درج ہے ،مدینہ کی ریاست میں اسرار گنڈا پور کے لواحقین کو کب انصاف ملے گا،علی امین یاد رکھیں ان کے سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کے والد اکرام اللہ نیازی کرپشن پر نکالے گئے تھے،کہتے ہیں کہ امریکہ کو اڈے نہیں دیں گے،اڈے تو آتے ہوئے دیتے ہیں، امریکہ تو جاتے ہوئے اڈے خالی کر رہا ہے ،کشمیر کے سفیر بننے والے آج کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بارے نازیبا الفاظ کا استعمال کئے ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ہرزہ سرائی کی،بھٹو نے کشمیر کی لڑائی لڑی آئین دیا، جنگی قیدی رہا کرائے،بھٹو صاحب کے اور بھی کارنامے ہیں،علی امین گنڈا پور یاد رکھیں

ان کے سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کے والد اکرام اللہ نیازی کرپشن پر نکالے گئے تھے ،اگر جرات ہے تو قوم کو تفصیلات سے آگاہ کریں،اکرام اللہ نیازی صاحب کا کرپشن۔کے الزام میں نکالا گیا تھا،313 میں اکرام اللہ نیازی سمیت تین یا چار لوگ بحال نہیں ہوسکے تھے،دلی امین گنڈہ پور کے والد اٹک سازش کیس میں ملوث تھے،میجر امین گنڈاپور کو

ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے خلاف سازش پر بھی عام معافی دے دی تھی،عمران نیازی اور ان کے لوگوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ جیسا وہ کریں گے ویسا ہم کریں گے،گالی دو گے گالی دیں گے، ورکرز کے ساتھ ظلم کا حساب لیں گے،کرائے کے ترجمان تو بھاگ جائیں گے، مگر جو جہاں رہ جائیں گے ان سے ہم حساب لیں گے،پی ٹی آئی اور عمران نیازی بغض بھٹو

میں سب اخلاقیات بھول گئے ،علی امین گنڈاپور کی اصلیت پوری قوم جانتی ہے بتانے کی ضرورت نہیں ،علی امین پر اپنی ہی جماعت کے صوبائی وزیر کے قتل کا مقدمہ درج ہے، عمران نیازی مدینہ ریاست کی بات کرتے ہیں ،اسرار گنڈاپوا کے لواحقین کو انصاف کب ملے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکا ر ہے،بلاول بھٹو کے امریکہ کے دورے

پر واویلا کیا جا رہا ہے ،ماضی میں عمران خان بھی امریکہ گئے تھے ،حکمران پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ بلاول بھٹو سی وی لے کر گئے ہیں،کیا جب عمران خان امریکہ گئے تھے وہ بھی سی وی لے کر گئے تھے؟ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ،پیپلزپارٹی کو حکومت ملی تو ملک میں دہشتگردی عروج پر تھی ،مشرف نے ملک

کو جس حال میں چھوڑا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،مشرف کو صدر کس نے بنوایا سب کو پتا ہے ،آج اگر سوات میں امن ہے تویہ پیپلزپارٹی اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ،سوات میں جب حالات خراب تھے تو وزیر اعلی اس وقت کیوں نہیں بولے تھے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ باتیں کرنے کے بجائے عوامی

مسائل پر توجہ دیں ،ہسپتالوں کی صورتحال کیا ہے بارش کے بعد ایبٹ آباد ہسپتال سب کے سامنے ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جب سوات جاتے ہیں تو ان پر جنات چڑھ جاتے ہیں،وزیر اعلیٰ کو بتانا چاہیے تھا کہ مشرف نے جب پاکستان ہمارے حوالے کیا اس وقت کیا صورتحال تھی،انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو کشمیر بارے کچھ معلوم نہیں ،علی امین گنڈاپور

جو کاروبار کرتے ہیں وہ سب جانتے ہیں ،پی ٹی آئی قیادت کو وارننگ دیتے ہیں ہوش کے ناخن لیں، نازیبا زبان برداشت نہیں کریں گے ،حکومت کشمیر کا سودا کر چکی ہے ،کشمیر کے سفیر بننے والے آج کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں ،قیادت اجازت دے تو جیالے باہر نکل کر اپنا بھرپور جواب دیں گے یہ کچھ بھی کر لیں پیپلزپارٹی میدان میں تھی، ہے، رہے گی۔

انتخابات کو بھرپور انداز میں لڑ یں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پی میں آٹھ سال سے کیا کیا،ایبٹ آباد میں ہسپتال کا کیا حال ہو گیا ہے،میڈیا نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا، ایک وسیع البنیاد کمیٹی قائم کریں جو سندھ اور باقی صوبوں میں ہیلتھ اسٹرکچر چیک کرے،کشمیر میں حکمرانوں کے ترجمان جھوٹ بول رہے ہیں،حکومتی ترجمان

کہتے کہ کشمیر میں ہمارے 8 امیدوار ہیں،حکومتی ترجمان صبح سے جھوٹ بولنا شرور کرتے ہیں اور رات گئے تک جھوٹ ہی بولتے رہتے ہیں،وزیر کشمیر کو تو یہ تک معلوم نہیں کہ کلبھوشن پاکستان میں ہے یا نہیں،جنہوں نے کشمیر کا سودا کیا کشمیر کا مقدمہ بگاڑا وہ نہیں جانتے کہ کشمیر کیا ہے،پاکستان اور کشمیر میں جس طرح الیکشن کمیشن کی

بے عزتی ہورہی ہیاس کی مثال نہیں ملتی،کہتے ہیں کہ امریکہ کو اڈے نہیں دیں گے،اڈے تو آتے ہوئے دیتے ہیں، امریکہ تو جاتے ہوئے اڈے خالی کر رہا ہے،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے امیدواروں نے ایسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کی شکایت نہیں کی،اگر ایسی شکایت آئی تو پریس کا نفرنس کریں گے،کشمیر میں ہمارے 43 امیدوار ہیں،حکمرانوں میں جرات ہے تو وہ کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لائیں گے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…