بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دے دی

datetime 12  جولائی  2021 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اس بارے میں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانی مسافروں کو وہاں پہنچ کر بوسٹر شاٹ لینا ہوگا۔سعودی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آنے والے وہ مسافر جنہوں نے یہاں چینی ویکسین کی 2 خوارکیں لگوا لی ہیں

انہیں بھی وہاں پہنچ کر بوسٹر شاٹ لینا ہو گا اور فی الحال یہاں سے جانے والے پاکستانیوں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 112 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایاکہ ریاض سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 1 ہزار 195 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13 مریض انتقال کر گئے۔وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 976 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 789 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 414 ہوگئی۔ دوسری جانب یورپین یونین میں 70 فیصد کے قریب بالغ آبادی کے لیے ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپین کمیشن کے ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار میں بتایاگیاکہ یونین میں 10 جولائی تک یورپین یونین اور یورپین اکنامک ایریا کے 30 ممالک میں 474 ملین خوراکیں فراہم کی گئیں۔اس میں سے 391 ملین خوراکیں لگ چکی ہیں، جس کے بعد تمام یورپین بلاک کی 44.1 فیصد بالغ آبادی کی ویکسنیشن مکمل ہوگئی ہے جبکہ باقی افراد کو ابھی سنگل ویکسین لگی ہے۔

ان اعداد و شمار کی بنیاد یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کا وہ اسپیشل ٹریکنگ میکنزم ہے جو اس نے ویکسین کی تقسیم کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے اس سال فروری میں شروع کیا تھا۔دوسری جانب یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے اس حوالے سے بتایا کہ کمیشن نے ای یو کے ممبر ممالک کو کافی ویکسین فراہم کی ہے تاکہ وہ اس ماہ کے اختتام تک اپنی 70 فیصد آبادی کو اس عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے مکمل ویکسنیشن کر سکیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی وبا کوویڈ19ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم مزید خوراکیں فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…