پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بنی تو پاکستان کیا کرے گا؟فواد چوہدری نے صاف صاف بتا دیا

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،واشنگٹن( آن لائن، این این آئی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہم صرف امن میں حصہ دار ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر

ہے اور کوشش ہے کہ کابل میں پر امن اور اتفاق رائے پر مبنی نظام حکومت قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بنی تو پاکستان میں اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے تاہم ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر مبنی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں ہم امن میں حصہ دار ہوں گے جنگ میں نہیں پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے ، دوسری جانب امریکا نے افغان حکومت کی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جون کربی نے کہا کہ طالبان پہلیسے زیادہ علاقوں پرقبضہ کر رہے ہیں، اس وقت افغانوں کو آگے بڑھ کر اپنے ملک کا دفاع کرنا ہو گا، ان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کیساتھ مسئلے کے حل پر بات چیت جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…