جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائر ہونیوالے چیف جسٹس قاسم خان نے 35 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس محمد قاسم خان 6 جولائی 1959 کو ملتان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے وکالت کا امتحان پاس کرنے کے بعد پریکٹس

کا آغاز بھی ملتان سے کیا۔جسٹس قاسم خان فروری 2010 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج اور 19 مارچ 2020 کو چیف جسٹس بنے، جسٹس قاسم خان نے بطور جج لاہور ہائیکورٹ تاریخ ساز فیصلے دینے کے علاوہ کئی قانونی اصول بھی وضع کیے۔چیف جسٹس نے انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد سابق جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کیس میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔کورونا کے دوران عدالتوں کا کام جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا اور اس دوران ایک لاکھ 45 ہزار 53 کیسز نمٹائے گئے۔فروری 2010 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج بننے والے جسٹس قاسم خان نے 35 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے جب کہ کمرشل کورٹس کے قیام کا نظریہ بھی انہوں نے پیش کیا تھا۔چیف جسٹس قاسم خان نے بطور جج سانحہ ماڈل ٹاؤن پر فیصلے کے علاوہ، 2018 میں سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد ہٹانے، توشہ خانہ کے تحائف کی خفیہ نیلامی اور پیٹرول بحران پر بھی فیصلے دیے۔جسٹس محمد قاسم خان نے ہائیکورٹ کا جج بننے کے بعد 31 مئی تک 35 ہزار 475 کیسز کے فیصلے کیے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…