منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کونڈولیزارائس نے ڈرون حملوں کے لیے مشرف اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی ڈیل کروائی،بلاول بھٹو کا بھی ڈیل کیلئے امریکہ جانے کا امکان، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانگی کے لیے تیار ہورہی ہیں جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج اتوار کے روز امریکہ روانہ ہورہے ہیں،

ان کا یہ دورہ نجی ہوگا اور وہ ایک ہفتے کے لیے امریکہ جائیں گے۔جب کہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل بھی امریکہ اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کررہی ہیں، وہ 29 روز تک ملک سے باہر رہیں گی اور ان کا دورہ بھی نجی دورہ ہوگا۔ اس کے علاوہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بھی دورہ امریکہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری گذشتہ روز اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناسازی اور ان کی اسپتال منتقلی کی خبر سْن کر اسلام آباد سے فوری طور پر کراچی پہنچے تھے تاہم اب ان کے امریکہ جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے ممکنہ دورے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بلاول بھٹو نوکری کی عرضی لے کر امریکہ جارہے ہیں جہاں وہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں اور وہ امریکہ جا کر کہیں گے ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں مگر ہم ایسی ڈیل نہیں کرنے دیں گے۔ بلاول جو عرضیاں لے کر امریکہ جا رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اْن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے امریکہ کو اڈے دینے کا ملبہ پرویز مشرف کے دورپر ڈالتے ہیں۔ حالانکہ مشرف کے زمانے میں تیرہ ڈرون حملے ہوئے اور پیپلزپارٹی کے دور میں 340 ڈرون حملے ہوئے جب کہ کونڈولیزارائس نے ڈرون حملوں کے لیے مشرف اور محترمہ کی ڈیل کروائی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…