بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان آخر پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات کو کیوں روک رہے ہیں؟ مفتاح اسماعیل

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آخر پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات کو کیوں روک رہے ہیں؟۔مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نیب اور ایف آئی اے کو دھوکا دہی اور بد عنوانی کی تحقیقات سے روکنے کے لئے عدالت گئے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف نے 29 کلومیٹر لاہور

بی آر ٹی27 ارب روپے میں تعمیر کی جس پر بدعنوانی کا الزام لگایا گیا، عمران خان نے 29 کلو میٹر پشاور بی آر ٹی 70 ارب روپے میں تعمیر کی جس کی اصل تعمیراتی قیمت 105 ارب ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناسمجھ سپورٹر سمجھتے ہیں کہ پروجیکٹ میں بسیں شامل ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت قدم قدم پر عوام د شمن ثا بت ہو رہی ہے،عمران خان کی نااہلی ، مہنگا ئی ، بے روز گاری اور احتسا ب کے نام پر انتقامی سیا ست تار یخ کا حصہ بن چکی ہے، مخا لفیں کیخلا ف انتقامی کاروائیو ں کے باوجود عمران خان قوم کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیا خورو نوش کے ریٹس آسمانوں پر پہنچ چکے ہیں موجودہ حکمران اس قابل نہیں کہ انہیں مزید موقع دیا جائے، نواز شریف کے دور میں ملک خوشحالی کی جانب گامزن تھا لیکن موجودہ حکمرانوں نے اپنی نا اہلی کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کا منجمد کرکے رکھ دیا ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہر روز عوام کو ایک نئے بحران کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ، اشیا خوردو نوش، ادویات ، پٹرولیم مصنوعا ت کے بحران کے

بعد اب لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی عوام کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔کنٹینر پر کھڑے ہو کر عوام سے عمران خان نے جووعدے کیے تھے ان میں سے کسی ایک کو بھی وہ پورانہیں کر سکے عمران خان ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں انہیں اپنی ناکامی کااعتراف کر تے ہو ئے اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…