ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک دوسرے کے احسان مند اور سراپا تشکر ہوتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے ہمیشہ جھک کرملتے ہیں۔ یہ اچھی روایات اور خوبیاں نہ صرف انسانوں تک محدود ہیں بلکہ اب یہ روایات حیوانوں کو بھی سکھائی جا رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جانوروں کی انسانوں کے ساتھ
احسان مندی اور اظہار تشکر کی عملی مثال ملتی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی ایک ہرن کو کچھ کھلاتی ہے جسکے جواب میں وہ سرجھکا کر اس کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن دو بار لڑکی کے سامنے سرجھکاتا ہے اور اس کے بعد اسے دیکھتا ہے۔سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی خبروں میں بتایا گیا کہ جاپان میں ہرنوں کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ کھانے پینے کی چیزیں دینے والے لوگوں کے ساتھ ادب اور محبت سے پیش آئیں۔دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان نے کئی شعبوں میں مثالی ترقی کی اور آج ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جاپان میں حیوانوں کو بھی ادب کے قرینے سکھائے جاتے ہیں۔دوسری جانب یورپی یونین نے سعودی عرب ، قطر،اردن اور کینیڈا سمیت دس ممالک کو اپنی کووِڈ19سے محفوظ سفری فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ان ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفر کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رکن 27 ممالک کے سفیروں نے اجلاس میں ان ممالک کوسفر کے لیے محفوظ فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے اور اس تبدیلی کا آیندہ دنوں میں اطلاق ہوگا۔یورپی یونین کا سابق رکن ملک برطانیہ اس فہرست میں شامل نہیں۔برطانیہ میں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے نئے کیس سامنے آئے ہیں
اور اس کی وجہ سے کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یورپی یونین کی سفر کے لیے محفوظ فہرست میں آرمینیا ، آذربائیجان ، بوسنیا اور ہرزی گووینا، برونائی ، کینیڈا ، اردن ، کوسوو،مالدووا ، مونٹی نیگرو، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں۔یورپی یونین نے سفری پابندیوں کی زد میں آنے والے 14 ممالک پر عاید پابندیوں کو بتدریج ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ان 14 ممالک میں البانیا،آسٹریلیا، اسرائیل ،
جاپان ،لبنان ،نیوزی لینڈ ،شمالی مقدونیہ ،روانڈا ،سربیا، سنگاپور، جنوبی کوریا،تائیوان ، تھائی لینڈ اور امریکا شامل ہیں۔چین کے زیرانتظام علاقے ہانگ کانگ اور مکا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔یورپی یونین میں شامل ممالک انفرادی طور پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے کووِڈ19 کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے یا کچھ دنوں کے لیے قرنطین میں رہنے کا تقاضا کرسکتے ہیں۔