منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

طلبا نے امتحانات ختم ہونے پر سکول کو آگ لگا دی

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی )مصری طلبا نے امتحانات ختم ہونے کے بعد اپنے ہی ا سکول میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اسکول کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔دوسری طرف وزارت تعلیم اس واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکول کو آگ لگانے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ملک کے شمال میں واقع الغربیہ گورنری کے المحلہ الکبرا میں ورکرز سٹی اسکول میں تکنیکی ڈپلوموں والے طلبا نے امتحان مکمل کرنے کے بعد اسکول کو آگ لگادی

اور اس میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان کو تباہ کردیا۔حکام اس وقت اسکول اور آس پاس کی عمارتوں میں نصب نگرانی کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے آگ لگانے میں ملوث طلبا کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔تکنیکی تعلیم کے امور کے نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد مجاہد نے انکشاف کیا کہ وزارت اس وقت واقعے کے حالات اور طالب علموں کے محرکات کوبے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث طلبا کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…