جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قوم جاننا چاہتی ہے فائرنگ سامنے سے ہوئی تو اوپر سے گولیاں کیسے لگیں؟ سانحہ ساہیوال حکومت کے پرسُو نہ کرنے پر ملزمان بری ہوئے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال حکومت کے پرسو نہ کرنے پر ملزمان بری ہوئے۔ بار بار مقتولین کے خاندان پر پٹیشن دائر کیں قوم جاننا چاہتی ہے فائرنگ سامنے سے ہوئی تو اوپر سے گولیاں کیسے لگیں؟پنجاب کا ایک ارسطو سانحہ ماڈل پر بھاشن دیتاہے،تین سال سے

ماڈل ٹاون کیس پر اس حکومت نے کیا کیا؟عثمان بزدار نے عمران خان کے سامنے پنجاب کو سرنڈر کر دیاہے،عثمان بزدار وفاق سے پنجاب کے حصے کا بجٹ تک لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔حمزہ شہباز کا کیس پہلے ہی نیب میں زیرتفتیش اور جیل میں رہ چکے اب ایف آئی اے کیوںبلا رہاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہا چینی پرکمیشن اس لئے بنا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کیسے ہوا ، شریف فیملی اور حمزہ شہباز کی شوگر ملیں بند ہیں لیکن حکومتی ملوں کی چینی ایک سو دس روپے تک بڑھائی، خسرو بختیار، اور ترین کا چینی کمیشن میں ہاتھ ہے وزیر تجارت نے شوگر ملزْ مالکان کو سبسڈی دے کر دوبارہ منگوائی، جہانگیر ترین شوگر مافیا کا مرکزی کردار تھا اس کے بارے کہاکہ گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے ، بجٹ سے پہلے جہانگیر ترین کو این آر او اور کلین چٹ دی گئی، آج حکومت بجٹ پاس کروانے پر بغلیں بجا رہے ہیں اپوزیشن نے مخالفت کرنی تھی پاس نہیں کرنا تھا،جس طرح عمران خان اورقاسم سوری کو بھاگ کر گنتی کیلئے آنا پڑاسب نے دیکھا،پرویزخٹک طارق بشیر چیمہ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کے پوچھتے ہیںآپ لوگ کہاں ہیں؟انہوں نے مزید کہاحکومت سیاسی مخالفین کا میڈیا ٹرائل کررہی ہے،

چھپن کمپنیوں کا بڑا شور تھا لیکن تبدیلی سرکار نے لکھ کر دیا اس میں کوئی مسئلہ نہیں ، ہم قانون کے سامنے سرنڈر کررہے ہیں ان کو کون پوچھے گا سانحہ ساہیوال پر قاضی فائز عیسی نے پوچھا کہ پنجاب حکومت نے اپنا کردار ادا کیوں نہیں کیا،پنجاب کے ایک ارسطو وزیر نے ماڈل ٹائون پر بھاشن دیامیں ان سے سوال پوچھتی ہوں تین

سال سے آپ نے سانحہ ماڈل ٹائون کا کیا کیا،حکومت نے سانحہ ساہیوال کیس کو پرسو نہ کیا تو ملزمان بری ہوگئے، ماڈل ٹائون لندن پلان دھرنا کیسے ہوا سب چیزیں ملی ہوئی ہیں تاریخ اس کا فیصلہ کرے گی، بزدار ہمیشہ خبرنامہ ہی پڑھتے ہیں نہ بولتے نہ کام کرتے ہیں،عثمان بزدار نے عمران خان کے سامنے پنجاب کو سرنڈر کر دیاہے،عثمان

بزدار وفاق سے پنجاب کے حصے کا بجٹ تک لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔شہبازشریف نے بھٹہ مزدوروں کے بچوںکو سکول میں لانے کے وظائف و امداد دی ، حکومت کہتی ہے، فنڈز کی کمی سے بھٹہ مزدور کے بچوں کو کوئی سہولت نہ دی گئی، بھٹہ پر کام کرنے والوں کے پاس وظائف نہیں تو وزراء کی نئی گاڑیاں اور انہیں سہولتیں

دی جا رہی ہیں۔عام آدمی کو تو نہیں چینی مافیا کو سبسڈی ملے گی،عمران خان کی حکومت نے محنت سے دس دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، : چوبیس ہزار میگا واٹ بجلی کی مانگ کون کھا گیا ایل پی جی اور ایل این جی چار ڈالر پر تین سال کیلئے ملتی تو اس کا معاہدہ نہیں کیا، ندیم بابر کو کون سی نماز قضاپر ہٹایا گیا

کہاں ہے وہ رپورٹ؟ جس دن بجٹ پاس ہوا اسی دن پیٹرول ڈیڑھ روپے اب چھ روپے کی سمری گئی ہے جو نئے پاکستان کا تحفہ ہے، آٹے اورچینی کی قیمتوں میں نیا پاکستان میں اضافہ ہے،آئی ایم ایف کی بات مان لی تو ٹھیک وگرنہ ٹائیں ٹائیں فش ہو جائے گی، بجلی کی قیمتیں نئے پاکستان میں نئی قیمتیں بھی آ جائیں گی ، انہوں نے ایک

سوال کے جواب میں کہا وزیر اعلی کے نوٹس پر معافی نہیں مانگوں گی آٹے چینی کے کردار پر عثمان بزدار کو جواب دینا ہوگا، تونسہ میں ریکارڈ جلا دیا گیاہے رنگ روڈ راولپنڈی پر زیرو آور دو ماہ سے زیر التواء ہے حکومت جواب نہیں دے سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…