پیر‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد کی غیرقانونی عمارتیں اگر قانونی ہوسکتی ہیں تو کراچی کی کیوں نہیں، مفتاح اسماعیل

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اسلام آباد کی غیرقانونی عمارتیں اگر قانونی ہوسکتی ہے تو کراچی کی کیوں نہیں،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے،بلڈنگ، مکان اور دکانیں بھلے توڑیں متبادل کا بنددبست بھی

کریں،جنہوں نے این او سی دی انکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی۔ان خیالات ا اطہار انہوںنے پیر کو پیر مین شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹارو کے دورے اور مکینوں سے اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما طارق محمود اور دیگر بھی موجود تھے ۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ نسلہ ٹاور کا معاملہ بڑا سنگین ہے لیز کا کاغذ ملکیت ہوتا ہے کسی کو کسی کے گھر سے نہیں نکالنا چاہئیے نسلہ ٹاور نالے پر نہیں بنا لیگل طریقے سے بنا ہوا ہے اگر لیز میں کوئی سقم ہے تو اس کی سزا مکینوں کو نا دی جائے۔انہوں نے کہاکہ میں نسلہ ٹاور کے مکینوں اور الاٹیز کے ساتھ اپنی جماعت کی جانب سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں۔نسلہ ٹاور کی زمین 1953 میں لیز کی گئی ۔اگر نسلہ ٹاور غیر قانونی ہے تو اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ نسلہ ٹاور نا تو غیر قانونی ہے اور نا ہی نالے پر تعمیر کیا گیا ہے۔میں چیف جسٹس سے درخواست کرتا یوں نسلہ ٹاور کے مکینوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیاجائے ۔نہوں نے کہاکہ وزریراعظم اور وزیراعلی کو متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے آنا چاہئے اسلام آباد میں بنائے گئے غیر قانونی اگر قانونی ہوسکتا ہے تو کراچی میں کیوں نہیں۔انہوں نے کہاکہ جن سرکاری افسران نے این او سی جاری کی ہیں انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی

جاتی بنی گالا ریگولائز ہو سکتا ہے تو نسلہ ٹاور کیوں نہیں۔حکومت کے پاس پیسے ہیں ان کا فرض ہے کے نسلہ ٹاور کے مکینوں کو مالی امداد کرے۔انہوں نے کہاکہ نسلہ ٹاور کا پلاٹ جب الاٹ کیا گیا اس وقت ادارے کہاں تھے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت اور عدالت ان کے خلاف بھی کارروائی کرے جنہوں نے یہ جگہ فروخت کی ۔مفتاح

اسماعیل نے کہاکہ سندھ کے وزیر اعلی اور وزیر اعظم اس کا سد باب کریں ۔انہوں نے کہاکہ حکوت سے ڈیمانڈ کرتاہوںکہ نسلہ ٹاور کے مکینوں کو بے گھر ناکیاجائے۔ملک کے قانون کے مطابق جس کے پاس گھروں کی دستاویزات ہوں اس کو بے گھر نہیں کیا جاسکتا ہے۔سپریم کوٹ کے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ فیصلے پر نظر

ثانی کریں ۔وزیر اعلی سندھ بھی اس حوالے سے مکینوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔مسلم لیگ ن نسلہ ٹاور کے مکینوں ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں انکروچمنٹ ہو رہی ہے ہم ان کے ساتھ بھی کھڑے ہیں محمود آباد نالے کی اطراف لوگوں کو بھی پرشان کیا جا رہا ہے ۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اس شہر میں منظم انداز میں چائنہ کٹنگ کی گئی ،یہ غلط ہے غریبوں کے خلاف کارروائی کی جائے بلکہ ان افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جنہوں

نے غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ بنی گالا کی تو منی ٹریل بھی نہ تھی لیکن لیز ہوگیا اور گجر نالا کے مکینوں کو بے دخل کردیا گیا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کراچی کی دو بڑی جماعتوں اور حکومتی اداروں کے افسران نے بھی چائنا کٹنگ کی۔ایک وقت ایسا تھا کہ لوگ گھروں میں بیٹھ کے چائنا کٹنگ کرتے تھے ۔قانون جس نرم رویے سے بڑے لوگوں کو ڈیل کرتاہے اسی طرح عوام کے ساتھ بھی نرم رویہ اختیار کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



معافی اور توبہ


’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…